اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ترک صدر کا شام اور عراق میں دو نئے فوجی آپریشنز کا اعلان

datetime 26  مارچ‬‮  2018 |

استنبول(این این آئی)ترکی کے صدر طیب ایردوآن نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں کئی ہفتوں سے جاری فوجی آپریشن کی تکمیل کے بعد شام اور عراق میں دو نئے فوجی آپریشنز کا اعلان کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عفرین پرکنٹرول قائم کرنے اور کرد جنگجوؤں کونکال باہر کرنے کے بعد ان کا اگلا ہدف شمالی شام کا شہر تل رفعت ہوگا۔

جب کہ ترک فوج عراق کے شہر سنجار میں بھی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ تل رفعت پر کنٹرول کے بعد ترک فوج سرحدی علاقے طرازبون کی طرف پیش قدمی کرے گی۔خیال رہے کہ ترکی نے 20 جنوری کو شام کے علاقے عفرین پر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کا مقصد کرد پروٹیکشن یونٹس کو ختم کرنا تھا۔ یہ گروپ کردوں اور عربوں پر مشتمل ہے اور ترکی اسے دہشت گرد قرار دیتا ہے جب کہ امریکا کردوں کو داعش کے خلاف لڑائی میں بنیادی عنصر قراردیتا ہے۔اٹھارہ مارچ کو ترک فوج اور اس کے حامی شامی گروپوں نے عفرین پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ عفرین میں موجود تمام کرد جنگجو لڑائی کے بغیر وہاں سے نکل گئے ہیں۔ترکی عفرین میں فوجی آپریشن اور شہر پراپنے کنٹرول کو شمالی سرحد کے دفاع کے لیے اہم ترین قرار دیتا ہے۔ترک صدر اپنے ایک سابقہ بیان میں اقصائے مشرقی شام کے علاقے القامشلی میں بھی فوج داخل کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔خیال رہے کہ تل رفعت عفرین اور مارع شہروں کے درمیان ہے اور مشرقی سمت میں یہ شہر مسلح جنگجوؤں کا مرکز ہے۔ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کی فوج عراق کے سرحدی شہر سنجار میں داخل ہونے کی بھی تیاری کررہی ہے۔ ترک صدر کایہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرد جنگجو عفرین شہر سے نکل کر دوسرے علاقوں میں جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…