ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

58 فوجیوں کی زندگی بچانے والی بہادرماں کو ایسی جگہ سے دعوت آگئی کہ سن وہ خوددنگ رہ گئیں

datetime 24  مارچ‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی)عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بہادر خاتون کا نام بھی سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ام قصیٰ ایک ایسی دلیر خاتون ہیں جنہوں نے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کے حملوں سے 58 فوجیوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکومت نے دنیا بھر میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے والی خواتین کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ان میں عراقی بہادر خاتون علیہ خلف صالح نے داعش کی جانب سے 58 عراقی فوجیوں کی زندگیاں بچائی تھیں۔ 2014ء میں اس واقعے کو سبائیکر قتل عام کا نام دیاگیا ہے۔ اس کارروائی میں داعش کے جنگجوؤں نے 1700 عراقی فوجی موت کے گھاٹ اتار دیے تھے۔ ام قصی کا تعلق عراق کی صلاح الدین گورنری سے ہے۔ داعش نے جب علاقے پرحملہ کیا تو عراقی فوجی جانیں بچانے کے لیے دریا میں کود پڑے۔ ام قصی نے جب دیکھا کہ عراقی فوجیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں تو اس نے اپنا اور کئی اقارب کے گھر ان کے لیے کھول دیے۔ چنانچہ فوجی چھوٹے چھوٹے گروپوں کی شکل میں مختلف گھروں میں چھپا دیے گئے۔باسٹھ سالہ ام قصی نے مشرقی تکریت میں اپنے گھرمیں 25 عراقی فوجیوں کو چھپایا اور دیگر ہو دوسرے گھروں میں رکھا گیا۔ بعد میں داعش کے قائم کردہ راستوں پر بہ حفاظت ان کے گھروں کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔جب ام اقصی کی خبر سامنے آئی تو اسے تکریت کی بہادر ماں کاخطاب دیاگیا۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی اسے دنیا کی 10 بہادر خواتین میں شامل کیا اور انہیں امریکا میں خصوصی تقریب میں مدعو کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…