ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی جاسوس کو زہردینے کا الزام مضحکہ خیز ہے،روسی صدر

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پوتین نے کہاہے کہ برطانوی جاسوس اوران کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے نو منتخب صدر ولادی میر پوتین نے دوبارہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں برطانوی جاسوس اوران کی بیٹی کو زہر دیے جانے کے الزام کو مسترد کردیا۔

روس کے چوتھی بار صدر منتخب ہونے والے ولادی میر پوتین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں سابق برطانوی جاسوس سیرگی سکریپل اوراس کی بیٹی کو زہر دیے جانے کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ خیال رہے کہ سیرگی اور اس کی بیٹی دونوں اس وقت برطانیہ کیایک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔صدر پوتین نے کہا کہ میراخیال ہے کہ روس میں صدارتی انتخابات اور فٹ بال ورلڈ کپ سے قبل ایسے کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ماسکو پر سابق برطانوی ایجنٹ کو زہر دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔ایک سوال کے جواب میں روسی صدر نے کہا کہ جس اعصابی گیس کا ذکر برطانیہ کی طرف سے کیا جا رہا ہے ماسکو کے پاس وہ گیس موجود ہی نہیں۔ اگر یہ گیس استعمال کی گئی ہوتی تو اس سے صرف ایک یا دو افراد نہیں بلکہ اور بہت سے افراد بھی متاثر ہوتے۔اس موقع پر صحافیوں نے پوچھا کہ آیا وہ 2024ء میں بھی روس کے صدر کے امیدوار بنیں گے تو ولادی میر پوتین نے ہنس کر کہا یہ یہ سوال کس قدر مضحکہ خیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے گنتی کرنے دیں۔ کیا میں اس وقت بھی روس کا صدر ہوں گا جب میری عمرسو سال سے بڑھ جائے گی۔پوتین نے اپنے وٹروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک چوتھی بار روس کے سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا۔ ڈائس چھوڑنے سے پہلے پوتین نے وہاں پر مجمع کے ساتھ مل کر ’روس، روس‘ کے نعرے لگائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…