پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

خوش و خرم ممالک کی عالمی فہرست جاری، پاکستان نے ہندوستان کو مات دیدی، پاکستان اور بھارت اب کس نمبرپر ہیں؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ 

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جاری کردہ ’’عالمی خوشی کی رپورٹ 2018‘‘ میں پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ

کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ برس کی نسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔ اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ’’خوش ترین‘‘ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں، جب کہ امریکا کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس ا?مدنی، صحت مند زندگی، سماجی ا?زادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھاگیا ہے۔گزشتہ برس 2017 میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پانچویں اور ناروے پہلے نمبر پر تھا جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا گزشتہ برس 14 ویں نمبر تھا تاہم اس سال 4 درجہ تنزلی کے بعد امریکا 18 ویں پوزیشن پرآگیا ہے جب کہ برطانیہ 19 ویں اور متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…