منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خوشی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان نے بھارت کو 58درجے پیچھے چھوڑ دیا ،اقوام متحدہ

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جاری کردہ ’’عالمی خوشی کی رپورٹ 2018‘‘ میں پاکستان نے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں بھارت کو پیچھے چھوڑ کر 75 ویں پوزیشن حاصل کرلی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی خوشی کی رپورٹ میں 156 ممالک کو شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان گزشتہ برس کی نسبت 5 درجے ترقی کے ساتھ 80 سے 75 ویں پوزیشن پر آگیا۔ اس فہرست میں بھوٹان 97 ویں، نیپال101، بنگلہ دیش 115، سری لنکا 116، ایران 106، بھارت 133اور افغانستان 145 ویں نمبر پر ہے۔

سروے کے مطابق عالمی درجہ بندی میں فن لینڈ کو دنیا کا ’’خوش ترین‘‘ ملک قرار دیا گیا ہے جہاں لوگ سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں، جب کہ امریکا کے لوگ امیر ہونے کے باوجود خوش رہنے میں کنجوسی دکھاتے ہیں۔ رپورٹ میں 156 ممالک کی فی کس ا?مدنی، صحت مند زندگی، سماجی ا?زادی، سماجی تعاون اور بدعنوانی میں کمی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔فن لینڈ میں صحت وصفائی، اچھی تعلیم، مفت طبی سہولیات کے ساتھ متعدد بنیادی ضروریات کی عوام تک آسان رسائی کے باعث اس ملک کو سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک میں سرفہرست رکھاگیا ہے۔گزشتہ برس 2017 میں سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ پانچویں اور ناروے پہلے نمبر پر تھا جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا گزشتہ برس 14 ویں نمبر تھا تاہم اس سال 4 درجہ تنزلی کے بعد امریکا 18 ویں پوزیشن پرآگیا ہے جب کہ برطانیہ 19 ویں اور متحدہ عرب امارات عالمی درجہ بندی میں 20 ویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…