دمشق(این این آئی)شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی الغوطہ میں روس اور شامی فوج کے فضائی حملوں میں ایک باغی گروپ فیلق الرحمان کے دو کمانڈروں اور تین بچوں سمیت سینتیس افراد ہلاک ہوگئے ۔غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ روسی اور شامی لڑاکا طیاروں نے فیلق الرحمان کے زیر قبضہ علاقے پر تباہ کن بمباری کی ،رصدگاہ کے مطابق روسی اور شامی فوج کے
مشرقی الغوطہ کے اسی علاقے پر فضائی حملوں میں تین بچوں سمیت پچیس شہری جاں بحق ہوئے ۔رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے فضائی بمباری میں مارے گئے فیلق الرحمان کے دونوں کمانڈروں کے نام ابو محمد سیف اور ابو محمد جوبر بتائے ہیں۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ فضائی حملے مشرقی الغوطہ میں واقع کس شہر اور قصبے پر کیے گئے ہیں۔شامی فوج کے خلاف برسر پیکار فیلق الرحمان نے بھی اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔