راہول گاندھی کا اپنے والد کے قاتلوں سے متعلق ناقابل یقین اعلان

11  مارچ‬‮  2018

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اور اْن کی بہن پریانکا اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کرچکے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق سنگاپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا، وجہ چاہے کچھ بھی ہو، میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت اپ سیٹ اور تکلیف میں رہے اور کئی برس تک غصہ بھی رہا لیکن کسی طرح اْنہیں مکمل معاف کردیا ہے۔راجیو گاندھی21مئی 1991ء کوتامل ناڈو میں انتخابی مہم کے دوران لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای)کی خاتون خودکش بمبار کے حملے میں مارے گئے تھے۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ اْن کی فیملی جانتی تھی کہ اْن کے والد اور دادی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو سیاست میں ہونے اور تبدیلیاں لانے کی وجہ سے مار دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…