ماسکو(این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں روس نہیں شایدیہودیوں نے دخل اندازی کی ہو،جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہا کہ ممکن ہے مداخلت کرنیوالوں کے پاس گرین کارڈ ہو یا امریکا نے اس کام کیلیے انہیں رقم دی ہو؟جب تک کسی نے روسی قوانین کی خلاف ورزی نہ کی ہو روس کی حکومت اسے سزا نہیں دے سکتی۔
انہوں نے کہا کہ تاتاریوں،یوکرائنیوں یایہودیوں نے 2016کے صدارتی انتخاب میں دخل اندازی کی ہوگی۔روس صدر نے صحافیوں سے سوال کیا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کیوں کیاکہ روسی حکام نے اسکی اجازت دی ہوگی۔ دخل اندازی کرنے والوں کی روسی شہریت تھی تو اسے بھی چیک کیا جانا چاہیے ۔ممکن ہے مداخلت کرنے والے دْہری شہریت کے حامل ہوں۔روسی صدر نے صحافی سے کہا کہ کیاآپ کو یہ مضحکہ خیزنہیں لگتاکہ امریکا کے صدارتی انتخاب پر روس اثر انداز ہوا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ کسی روسی نے مداخلت کی ہے تو ہمیں دستاویزی ثبوت دیں، درخواست کریں، ہم دیکھیں گے۔