جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

چڑیل ہونے کاالزام لگا کر ماں اور بیٹی سے ایسا سلوک کہ ۔۔۔سارا ماجرہ پڑھ کر آپ کا دل بھی دہل جائیگا

datetime 20  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)انڈیا کی شمالی ریاست جھارکنڈ میں 11 افراد کو دو خواتین پر چڑیل ہونے کا الزام لگانے کے بعد انھیں ہراساں کرنے کے مبینہ جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایک 65 سالہ خاتون اور اس کی 35 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر برہنہ کر کے گلیوں میں چلایا گیا، اور زبردستی انسانی پیشاب پلایا گیا۔خاتون کی بیٹی نے بی بی سی کو بتایا کہ ان دونوں پر گاؤں میں بیماری پھیلانے کا الزام تھا۔انڈیا میں خواتین پر چڑیل ہونے کے الزامات اکثر لگائے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضعیف الا عتقادی ان حملوں کی وجہ ہوتی ہے مگر کئی مرتبہ خاص کر بیواؤں کے معاملے میں انھیں زمین یا دولت کے لیے بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ دونوں خواتین اپنے گھر پر تھیں جب ان کے دورازے پر خاندان والوں نے زور زور سے کھٹکھٹانا شروع کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ’وہ ہم پر چڑیل ہونے کا الزام لگا رہے تھے۔‘گذشتہ ہفتے ان دونوں خواتین نے ایک غیر تربیت یافتہ طبعی ماہر سے ایک رشتے دار کی ہلاکت کے حوالے سے ملاقات کی تھی۔ اس شخص نے ان دونوں کو اس رشتے دار کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔خاتون کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اگلے دن ہی سزا دی گئی۔ان کے احتجاج کرنے کے باوجود ان کے رشتہ دار انھیں لاشیں جلانے کے ایک قریبی گراؤنڈ میں لے کر گئے اور انھیں زبردستی پیشاب اور پاخانہ کھلایا۔ان کے بال منڈوا دیے گئے اور کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ اس کے بعد انھیں گاؤں میں ہجوم کے سامنے پھرایا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں شدید خوف آ رہا تھا اور ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے انھوں نے گاؤں میں ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…