ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ میں خون کی ہولی، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہر طرف چیخ و پکار، دل دہلا دینے والے مناظر

datetime 15  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں خون کی ہولی، فائرنگ سے 17افراد، بچے جاں بحق، درجنوں افراد زخمی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سکول کے بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ واقعہ فلوریڈا کی بروارڈ کائونٹی میں سٹون مین ڈگلس ہائی سکول میں پیش آیا۔

کائونٹی شیرفت سکاٹ اسرائیل نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت 19 سالہ نکولوس کروز کے نام سے ہوئی ہے جو سکول کا سابق طالب ہے اور اسے غلط رویے پر سکول سے نکالا گیا تھا۔ ملزم نے فائرنگ کرنے سے پہلے فائر الام بجایا جس سے افراتفری پیدا ہوئی نکلولوس کروز نے ایک رائفل استعمال کیا اور ان کے پاس لاتعداد میگزینزتھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے سکول کے باہر سے فائرنگ کرنا شروع کی جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے بعد وہ عمارت میں داخل ہوگیا اور مزید 12 افراد کو ہلاک کیا جبکہ دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی سکول میں گھیرے میں لے لیا اور طالب علموں کو بحفاظت سکول سے نکالا۔ سکول کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔سی سی این کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم بیشتر کی حالات تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ایوری ٹاؤن فار گن سیفٹی کے مطابق یہ حملہ رواں سال کسی سکول یا اس کے قریب ہونے والا 18واں واقعہ ہے۔وسری جانب ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔ ایف بی آئی نے واقعہ کو عمارت میں داخلے کی کوشش کے دوران جھگڑے کا واقعہ بتایا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…