نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدرراہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی جھوٹے خواب دکھاتے ہیں، ان پر بھروسہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں،کانگریس جوکہتی ہے وہ کرتی ہے، مودی سرکار نے فرانس کی ایک کمپنی سے رافیل فائٹ جیٹ خریدے ، مودی خود پیرس گئے اور کنٹریکٹ کو تبدیل کرایا۔بھارتی میڈیاکے مطابق راہول گاندھی نے دورہ کرناٹک کے موقع پر بلاری میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی جھوٹے خواب دکھاتے ہیں۔
ان پر بھروسہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں۔کانگریس جوکہتی ہے وہ کرتی ہے۔ رافیل سودے کا ذکر کرتے ہوئے راہول نے پھر مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے فرانس کی ایک کمپنی سے رافیل فائٹ جیٹ خریدے ، مودی خود پیرس گئے اور کنٹریکٹ کو تبدیل کرایا۔پہلے یہ ٹھیکہ ہندوستان ایروناٹیکس لمیٹڈ کمپنی کو دیا گیا تھا۔ مودی نے یہ ایچ اے ایل سے واپس لیکر اپنے دوست کو دیدیا ۔ راہول نے کہا کہ مستقبل کی بات نہیں کرتے اور نہ ہی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے پارلیمنٹ میں ایک گھنٹے تک تقریر کی جس میں کانگریس سے متعلق پرانی باتیں ہی دہراتے رہے ۔ملک کے عوام وزیر اعظم سے مستقبل کے منصوبوں اور اسکیموں کے بارے میں سننا چاہتے ہیں۔