جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

معروف صحافی پر قاتلانہ حملہ، بیوی جیمز بانڈ بن گئی،حملہ آوروں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ جان بچاکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے،حیرت انگیز واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(آئی این پی)بھارت میں دلیر خاتون نے اپنے صحافی شوہر کی جان بچالی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنو میں جہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ رہتے ہیں، اس شہر میں سنگین واردات رونما ہوئی۔ غنڈوں کے ایک گروہ نے صحافی عابد علی کے گھر کے دروازے پردستک دی ۔ جیسے ہی عابد علی نے دروازہ کھولا بدمعاش ان پر ٹوٹ پڑے۔شوہر پر غنڈوں کا حملہ دیکھ کر عابد علی کی بیوی نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورا ہی

گھر میں موجود لائسنسی پستول سے بدمعاشوں پر گولیاں برسانی شروع کردیں جس سے حملہ آوروں کو بھاگنا پڑا۔پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی جس میں عابد علی کی اہلیہ لائسنسی پستول سے فائرنگ کر کے بدمعاشوں کو بھگانے میں کامیاب نظر آرہی ہیں۔واضح ہو کہ عابد علی کی بیوی پیشے سے وکیل ہیں ۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔اس حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیاپر وائرل ہورہی ہے جبکہ اپنے صحافی شوہر کو بچانے والی وکیل خاتون کو اس کی بہادری پر خوب سراہاجارہاہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…