ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

صدام حسین کے بعد ان کی بیٹی رغد صدام عراقی حکومت اور امریکہ کے حلق کا کانٹا بن گئیں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے ادھر عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کی

جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نےعراقی حکومت کی طرف سے اشتہاریوں کی فہرست میںنام شامل کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے۔ادھررغد صدام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اردن میں مقیم نہیں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مجھے بار بار اشتہاری قرار دے کر میری توہین کی جا رہی ہے۔ سنہ 2006ء سے عراقی حکومت مجھے اشتہاری قرار دینے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس وقت میں اردن میں تھی اور میزبان حکومت نے میرے بارے میں تمام تفصیلات جاری کردی تھیں۔انہوں نے عراقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عراقی حکومت ایسے لوگوں کا مجموعہ ہے جو اپنا اصل مشن رغد کو گرفتاری قرار دیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ملک غاصبوں کے قبضے میں ہے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…