بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات کا ویزہ لینا ہے تو اب یہ کام کرنا ہی ہوگا،اماراتی حکومت نے نئی پابندی عآئد کردی،تمام سفارتی مشنوں کو نئی ہدایات جاری

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ امارات میں کام کا ویزا حاصل کرنے کے لیے نئی شرط کا اطلاق ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کی جانب سے جاری فیصلے پر عمل درامد کرتے ہوئے بیرون ملک سے امارات آنے والوں کے لیے ورک پرمٹ کی درخواست پیش کرنے کے لیے اچھے چال چلن کا سرٹفکیٹ دینا لازمی ہو گا۔مذکورہ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلے میں مطلوبہ سرٹفکیٹ درخواست دہندہ کے ملک سے جاری ہونا چاہیے یا پھر

اْس ملک سے جہاں درخواست دہندہ نے آخری 5 برس کے دوران قیام کیا ہو۔اس سرٹفکیٹ کی بیرون ملک اماراتی سفارتی مشنوں سے تصدیق ضروری ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق صرف کام کرنے والے افراد پر ہو گا جب کہ ان کے اہل خانہ اس سے مستثنی ہوں گے۔ علاوہ ازیں وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آنے والوں کو اس سرٹفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔وزارتی بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اماراتی حکومت کی جانب سے معاشرے میں امن و امان کو مزید یقینی بنانے کی کوشش ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…