واشنگٹن(آئی این پی)مریکی شہر سان ڈیاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سالانہ خطاب کے دوران ناظرین نے ٹی وی اسکرین پر جوتوں کی بارش کردی، بڑی اسکرین پر خطاب دیکھنے کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے کانگریس سے خطاب کو دیکھنے کیلئے بڑی اسکرین کا اہتمام مقامی برادری نے کیا تھا۔
شرکا سے کہاگیاکہ جب بھی ٹرمپ،ملک یا برادری کے خلاف کوئی غلط جملہ بولے تو اسے جوتا مارا جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک گھنٹے کی تقریر کے دوران ٹی وی کی بڑی اسکرین پر وقفے وقفے سے جوتوں کی بارش ہوتی رہی۔اس کے علاوہ متعدد گھروں میں بھی ٹرمپ کی تقریر کے دوران ٹی وی پر جوتے اور سینڈل پھینکے گئے۔