کابل(آئی این پی) افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے پاکستان کو طالبان اور دہشتگردی کا مرکز قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پڑوسی ملک عسکریت پسند گروپو ں کے خلاف موثر کاروائی کرے ، ہم نے پاکستانی حکام کو عسکریت پسندوں کی مکمل فہرست فراہم کردی ہے اور اب کاروائی کا انتظار کررہے ہیں،بات چیت اور عمل صرف کاغذی الفاظ ہیں،حالیہ دہشتگرد حملوں میں پاکستان ملوث ہے ۔۔جمعہ کو افغان میڈیا کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان نے
پاکستانی حکام کو عسکریت پسندوں کی مکمل فہرست فراہم کردی ہے اور ہم کاروائی کا انتظار کررہے ہیں۔ بات چیت اور عمل صرف کاغذی الفاظ ہیں۔افغانستان کے عوام کا مطالبہ کاروائی اور واضح کاروائی ہے ۔اشرف غنی نے ملک میں ہونے والے حالیہ بڑے پیمانے پر مہلک حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان طالبان کا ٹھکانہ ہے ۔طالبان اور دہشتگردی کا مرکز پاکستان میں ہے ۔پڑوسی ملک کے حکام عسکریت پسندوں سے چھٹکارے کیلئے اپنے علاقے میں کچھ موثرکاروائی کریں۔