امریکہ کی پاکستان اور افغانستان سے متعلق حکمت عملی میں بڑی تبدیلی،نئی پالیسی کا اعلان کردیاگیا

2  فروری‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نائب وزیر خارجہ جان سلی وان نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان حکام کے ساتھ بات چیت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا پاکستان کیساتھ اپنی شرائط کے مطابق اور افغانستان سمیت پورے خطہ کے حوالہ سے اپنے تعلقات جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے پاکستان کی حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے حوالے سے اپنی توقعات سے آگاہ کیا ہے۔طالبان کے ساتھ بات چیت نہ کرنے کے امریکی صدر کے حالیہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امریکی نائب وزیر نے کہا کہ یہ افغانستان اور جنوبی ایشیاء بارے امریکی پالیسی میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں اور امریکا طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے ان پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات جاری رکھے گا جو افغان قیادت میں امن عمل کے ذریعے ملک میں پائیدار امن کی جانب حقیقی پیش رفت ہوگی۔امریکی پالیسی میں جو تبدیلی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان کے حوالے سے کسی اقدام کا فیصلہ کسی ٹائم فریم کے مطابق نہیں بلکہ موجود صورتحال کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور دیگر حکومتی اکابرین سے ملاقاتیں کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کے دوران افغان قیادت نے ان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ حملوں کے باوجود وہ ملک میں پائیدار امن کے لئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھیں گے  انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا پاکستان کیساتھ اپنی شرائط کے مطابق اور افغانستان سمیت پورے خطہ کے حوالہ سے اپنے تعلقات جاری رکھے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…