نیو یارک(نیو زڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے 4ارب روپے کی لاگت سے ایسی گائے پیدا کرنے کا اعلان کر دیا ہےجس کی خصوصیات عقل کو دنگ کر دیں ۔ انٹر نیشنل ویب سائٹ کے مطابق 4ارب کی لاگت سے پیدا کی جانے والی یہ گائے موجوہ گائے کی نسلوں سے چار گنا زیادہ دودھ دے گی اور یہ کمزور بھی نہیں ہو گی ۔ سکاٹ لینڈ کی فلاحی آرگنائزیشن گلوبل الائنس فار لائیوسٹاک ویٹرینری میڈیسنز کے سائنسدان اس گائے کی
تیاری پرکام میں مصروف ہیں ۔ سائنسدانوں نے اس گائے کو ’’سپر گائے ‘‘ کا نام دیا ہے ۔ اس منصوبے پر خرچ آنے والے رقم بل گیٹس ادا کریں گے جو تقریباً 4ارب روپے بنتی ہے ۔ بل گیٹس نے اس رقم کی فراہمی کا اعلان ایڈنبرا یونیورسٹی کے دوراے کے دوران کیا ہے۔ اس رقم سے مختلف قسم کے اجناس کے جدید ترین بیچ تیار کیے جائیں گےاور فصلوں کی ایسی بیماریوں کے سدباب پر بھی خرچ کی جائے گی جن کی وجہ سے دنیا بھر ، بالخصوص افریقی ممالک میںکسان بڑےنقصان کا شکار ہیں ۔ ایڈنبرا یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے کہاہے کہ دنیا کے غریب ممالک میں بسنے والے ایک ارب سے زائد انسانوں کے لیے مال مویشی اور زراعت ہی اہم ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ان شعبوں میں انقلاب لا کر غریب عوام کو غربت سے باہر نکالنے کی کوشش کریں گے جو کہ بہترین مدد گار ثابت ہو گی ۔