منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہم مدد مانگنے والے کو اپنی آدھی روٹی دے دیتے ہیں، لیکن جب کوئی حملہ کرتا ہے ہم اس کا منہ توڑ جواب دیتے ہیں،ترک صدر

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے سے بغلگیر ہونا ترک قوم کا شیوہ ہے،شام کی دہشت گرد تنظیم ’’وائے پی جی‘‘ کے سرغنہ قندیل ہونے کا دنیا بھر نے مشاہدہ کر لیا ہے اور صرف ہمارا ایک اتحادی اس حقیقت کو قبول کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے استنبول میں قاسم پاشا ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں اب جنگ کرنے

کی سکت نہ رکھنے والی داعش کا وجود باقی نہیں بچا لیکن اس کو بہانہ بناتے ہوئے اس ملک میں ابھی بھی اسلحہ کے انبار لگائے جا رہے ہیں۔ساری دنیا جان گئی ہے کہ شام کی دہشت گرد تنظیم کا سرغنہ قندیل میں ہے اگر کسی کو اس حقیقت پر اتفاق نہیں وہ ہمارا ایک اتحادی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے دوسری جانب سے ہماری سر زمین پر سینکڑوں، ہزاروں بار چھیڑ خانی کی گئی ہے، ان حملوں میں متعدد معصوم انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔صدر اردوان نے کہا کہ شاخِ زیتون کارروائی میں 8 دنوں کے اندر447 دہشت گردہلاک کر دیئے گئے ہیں جس کے مقابل ترک اور آزاد شامی فوج کو 16 جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگرکوئی ہماری طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے توہم اس سے ضرور بغلگیر ہوتے ہیں، ہم مدد مانگنے والے کو اپنی آدھی روٹی دے دیتے ہیں، لیکن جب کوئی ہم پر حملہ کرتا ہے ہم اس کا منہ توڑ جواب بھی دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…