ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادیاں کتنی کرنی چاہئیں؟ایک ہی یا ایک سے زیادہ؟سعودی عالم دین شیخ عائض قرنی نے لوگوں کو نصیحت کردی

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے معروف عالم شیخ عائض قرنی نے تعددِ ازواج (ایک سے زیادہ شادی) کی دعوت دینے والے مبلغین کے مقابلے میں چونکا دینے والا موقف اپناتے ہوئے مردوں کو ایک شادی پر اکتفا کرنے کی نصیحت کی ہے۔ قرنی نے جو خود ایک سے زیادہ بیویاں رکھتے ہیں نے کہا کہ میں انسان کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایک بیوی پر اکتفا کرے تا کہ اس کے اور لوگوں کی بیٹیوں کے لیے دردِ سر نہ ہو۔قرنی کا کہنا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے اکثر لوگ حقوق پورے نہیں کرتے اور عورتوں کا اکرام بھی نہیں کرتے۔

ٹی وی پر ایک گفتگو کے دوران قرنی نے باور کرایا کہ وہ مملکت سعودی عرب میں اسلامی ریاست کے ایک سپاہی ہیں۔ دین اور ریاست کی خدمت ان کے لیے باعثِ افتخار ہے اور وہ ریاست میں کسی منصب کے لیے کوشاں نہیں ہیں۔شیخ عائض قرنی نے اس بات کو اپنے لیے فخر کا سبب قرار دیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ان کو دعوت دی اور قرنی کے قصیدے “لبی یا سلمان” پر ان کا شکریہ ادا کیا۔قرنی نے بتایا کہ نوجوانی کے دور میں وہ اپنے قبیلے کے ساتھ روایتی رقص میں شریک ہوتے تھے تاہم پھر ان کے والد نے دین داری کے تقاضے کے تحت ان کو شرکت سے منع کر دیا۔شیخ قرنی کے نزدیک ضرورت کے مطابق مبلغین کا اپنے مذہبی خطاب کے انداز کو تبدیل کرنا درست عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ “پہلے میرے خطاب میں شدت ہوتی تھی تاہم الحمد للہ میں نے غلطیوں سے سیکھا اور اپنے بہت سے خطابات سے رجوع کر لیا جن میں شدت پسندی پر مبنی موقف اختیار کیا گیا تھا۔شیخ عائض قرنی نے واضح کیا کہ وہ کوئی سیاسی تجزیہ کار نہیں جو حالات حاضرہ پر تبصرہ کریں۔ وہ سیاست کو تین طلاقیں دے چکے ہیں کیوں کہ طویل برسوں کے بعد ان کو یہ ادراک ہوا کہ ان کا مشن دین کی دعوت اور تبلیغ ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے اکانٹس کے حوالے سے قرنی نے انہوں نے حلفیہ کہا کہ ٹویٹر پر انہوں پیسے کے عوض کوئی فالوور نہیں بنایا اور وہ اشتہارات پر کوئی رقم طلب نہیں کرتے۔شیخ قرنی نے واضح کیا کہ انہوں نے بعض ہوٹلوں کی جانب سے مالی اور سیاحتی پیش کشوں کو مسترد کر دیا جو بدلے میں ٹویٹر پر ان کے اکانٹ پر اشتہارات پوسٹ کرنا چاہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…