جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑی جنگ کا آغاز ہوگیا،ترکی کے شام پرشدیدزمینی اور فضائی حملے ،امریکی انتباہ مسترد کرنے کا اعلان، روس نے اپنی فوجوں کو نئی ہدایات جاری کردیں

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فوج نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر حملہ کردیا ، ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، دوسری جانب امریکا نے ترک فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکومت نے عفرین میں ترک فوج کی کارروائی کو شام میں عدم استحکام کی سازش قرار دیا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی حکام نے ترک فوج کی شام میں مداخلت کو ایک بار پھر مستردکردیا گیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ شمالی شام میں ترک فوج کی کرد جنگجوں کے خلاف کارروائی شام میں عدم استحکام کا موجب بن سکتی ہے۔درایں اثنا روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ شمالی عفرین میں کفر جنہ اور اطراف میں موجود روسی فوج کو وہاں سے نہیں نکالا گیا۔ انہوں نے عفرین سے روسی فوج کی نبل اور الزھرا کی طرف نکالے جانے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔لافروف کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں امریکا کی جانب سے ایک نئی فورس کی تشکیل شام کی وحدت کیمعاہدوں کیخلاف ہے۔خیال رہے کہ جمعہ کو ترک فوج نے عفرین پر بھاری توپ خانے سے حملے شروع کییتھے۔ ان حملوں کا مقصد عفرین میں موجود ترک جنگجوں کے مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔ ترک وزیر دفاع نورالدین جانکیلی کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا وقت اس کی کامیابی سے مربوط ہے۔ یہ آپریشن جتنا موثر ہوگا اتنا ہی کامیاب ہوگا۔ترک فوج کے ٹینک اور بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیاں شام کے اندر دخل ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کو امریکی وزارت خارجہ نے ترکی پر شام میں فوجی کارروائی سے گریز پر زور دیا تھا۔ ترک فوج نے شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین پر حملہ کردیا ، ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں، دوسری جانب امریکا نے ترک فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…