ریکجاوک (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ جہاز کے ذریعے سفر پر جاتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ کوئی مشکوک چیز نہیں لے کر جاتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اب آپ ضرورت سے زائد کپڑے پہن کر جائیں گے تو تب بھی آپ کو جہاز میں بیٹھنے سے روک لیا جائے گا۔ نہ صرف روکا جائے گا بلکہ گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے،
جی ہاں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں آئس لینڈ کے ایک ائیرپورٹ پر ریان کارنی ولیمز نامی ایک نوجوان اتنے زیادہ کپڑے پہن کر آ گیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو اسے روکنا پڑ گیا۔ اس نوجوان نے آٹھ پتلونیں اور دس شرٹیں پہنی ہوئی تھیں، آپ خود سوچیں کہ اتنے کپڑے پہن کر وہ نوجوان کیسا لگ رہا ہوگا، پولیس بھی کیا کرتی اسے روکنا ہی تھا، واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس نوجوان نے خود ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جس میں ایک اہلکار اسے روک کر پوچھ گچھ کرنے میں مصروف نظر آتا ہے، ریان نامی یہ نوجوان اہلکار سے کہتا ہے مجھے کیوں روک رہے ہو؟ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ جب وہ اسی عجیب و غریب حالت میں طیارے میں گھسنے پر بضد رہتا ہے تو ایک اور اہلکار آگے بڑھتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ پولیس کو بلوایا جا رہا ہے، جس کے کچھ ہی دیر بعد پولیس آتی ہے اور ریان کو تفتیش کے لیے اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ آپ جہاز کے ذریعے سفر پر جاتے ہیں تو آپ اپنے ساتھ کوئی مشکوک چیز نہیں لے کر جاتے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا جائے گا مگر آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اب آپ ضرورت سے زائد کپڑے پہن کر جائیں گے تو تب بھی آپ کو جہاز میں بیٹھنے سے روک لیا جائے گا۔ نہ صرف روکا جائے گا بلکہ گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے