نئی دہلی(آن لائن)بھا رت کے دارالحکومت نئی دہلی میں والدین اب سکول کے اوقات میں کلاس روم میں موجود اپنے بچوں کو براہ ر است دیکھ سکیں گے۔دہلی کے سرکاری سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، والدین موبائل فون ایپ کے ذریعے سی سی ٹی کیمرے کی ویڈیو لائیو دیکھ سکتے ہیں۔دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری سکولوں میں
کیمروں کی تنصیب تین مہینے میں مکمل ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کے ذریعے سرکاری نظام تعلیم کو شفاف اور جوابدہ بنایا جا رہا ہے۔حکومت کی جانب سے کیمرے لگانے کے اس منصوبے کا جہاں کچھ والدین نے خیر مقدم کیا وہیں بعض والدین نے اس پر اعتراض بھی کیا۔تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ ‘نگرانی کیے جانے والے معاشرے’ کی اشارہ ہے۔