بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا،جرمنی نے بڑی تعداد میں ریزرو کو ڈالر سے یوآن میں تبدیل کردیا،اہم ترین فیصلوں کا اعلان

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) جرمنی نے اپنے کرنسی ریزرو میں چینی یوان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمنی کے سنٹرل بونڈس بینک نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ کرنسی کے ملکی ذخیرہ میں چین کی کرنسی یوآن (رینبی)کو اس کا بڑھتا ہوا استعمال دیکھتے ہوئے شامل کیا جا رہا ہے۔بینک نے کہا کہ ان کے بورڈ نے گزشتہ سال جولائی میں رینبی پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ اس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت ہے۔بینک کی جانب سے

یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب سے اور کتنی تعداد میں چینی کرنسی کو خریدے یا اپنے ذخائر میں شامل کریگا۔انہوں نے کہا کہ رینبی کو اپنانے کا فیصلہ طویل المیعاد متنوع مالیاتی حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے جو دنیا کے مالیاتی نظام میں چین کی کرنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کا عکاس ہے۔بونڈس بینک کے بورڈ کے رکن جواکم ورملنگ نے کہا کہ ہم کرنسی ریزرو کے فائدوں اور نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا جائزہ معمول پر لیتے رہتے ہیں اور بینک نے امریکی ڈالر اورجاپانی ین کے علاوہ آسٹریلین ڈالر پر بھی 2013 ء سے سرمایہ کاری شروع کر دی تھی۔یورپین سنٹرل بینک نے گزشتہ سال جون میں 500 ملین یورو مالیت کے ڈالر ریزرو کو یوآن میں تبدیل کر دیا تھا۔ 2016ء میں جرمنی چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے۔ جرمنی چین سے درآمدات کرنیوالا یورپ کا نمبر ایک اور برآمدات میں چوتھے نمبر پر ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…