ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب جو بھی ہوگا سب کے سامنے ہوگا،افغانستان میں قیام امن ،افغان طالبان کے سیاسی رہنما پاکستان پہنچ گئے ،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان میں قیام امن کا مشن لئے افغان طالبان کے سیاسی رہنما پاکستان پہنچ گئے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے امن مذاکرات کیلئے اپنے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل ایک وفد کو پاکستان بھیجا ہے

جس کا مقصد افغانستان میں جنگ کے خاتمےاور امن وامان کے قیام کے غرض سے پاکستانی حکام سے بات چیت کرنا ہے۔قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر سے وابستہ تنظیم کے تین سینئر ارکان پر مشتمل وفد شہاب الدین دلاور کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا ہے ،یہ مذاکرات کار دورے کے دوران امن مذاکرات کو آگے بڑھا کر سفارتی سطح پر ’پیس ٹاک‘ کو نتیجہ خیز بنائینگے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وہ طالبان حکام کی پاکستان میں آمد سے آگاہ ہیں تاہم ان کے مشن کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سیاسی وفد کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاعات سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے متعلق معلومات حاصل کرکے میڈیا کو آگاہ کریں گے تاہم وہ فوری طور پر طالبان رہنماں کے پاکستان دورے کی تصدیق نہیں کررہے۔ادھر افغان امن کونسل کے اعلیٰ حکام ،جنہیں مسلح گروہوں سے امن مذاکرات اور مصالحت کی ذمہ داری دی گئی ہے کا کہنا ہے کہ حکومت نے بار بار واضح کیا ہے کہ وہ طالبان سے بات چیت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…