بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طبعی موت یا قتل؟متحدہ لندن کے رہنما پروفیسر حسن کی موت کیسے ہوئی؟میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات منظر عام پر ،چونکادینے والے انکشافات

datetime 16  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)متحدہ لندن کے رہنما پروفیسرحسن ظفر عارف کی پراسرار موت کی وجہ تاحال پتہ نہیں چل سکی۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق حسن ظفر کے جسم پر کسی تشدد یا زخم کا نشان نہیں، باڈی اسکین میں بھی تشدد واضح نہیں اور ریڈیالوجی کی تمام رپورٹس بھی مثبت ہیں۔ رپورٹ میں دل کا سائز معمولی بڑا ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے مگر موت کی وجہ جاننے کے لیے

کیمیکل لیبارٹری کی رپورٹس تا حال موصول نہیں ہوئیں۔ادھر جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ ڈاکٹر سیمی کا کہنا ہے کہ پروفیسر حسن ظفر کی طبعی موت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، پوسٹ مارٹم اور لاش کے تجزئیے کی ذمہ داری میڈیکو لیگل آفیسر کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انکے خلاف پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی نے واضح کیا کہ پوسٹ مارٹم سے قبل ماہرین کا وجہ موت پر تجزیہ قانونی نہیں مانا جاتا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…