ترابزن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن پر پھسل کے بعد کھائی میں جا گرا، تفصیلات کے مطابق ترکی میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا جس کی وجہ سے کھائی میں جا گرا۔ اس طیارے بوئنگ 737-800 نے انقرہ ائیرپورٹ سے ترکی کے شہر ترابزن کے لیے پرواز تھی لیکن پیگاسس ائیر لائن کایہ طیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران پھسل گیا اور رن وے کی ریلنگ توڑتا ہوا نیچے کھائی میں
لٹک گیا، یہ طیارہ اگر مٹی میں نہ دھنستا تو سمندر میں گر سکتا تھا لیکن مٹی میں دھنسنے کی وجہ سے سمندر میں گرنے سے محفوظ رہا۔ پیگاسس ایئرلائن کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ترابزن ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ان کا بوئنگ طیارہ رن وے پر پھسلنے کی وجہ سے اپنا توازن قائم نہ رکھ سکا اور کھائی میں گر گیا۔ اس طیارے میں اس وقت مسافر اور عملے سمیت 168 افراد سوار تھے لیکن کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔