ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑا حملہ،12افراد ہلاک متعدد زخمی،شدید جھڑپیں،ایئرپورٹ اور طیاروں کویرغمال بنانے کی کوشش

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (نیوزڈیسک)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باغیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو مسافر طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طرابلس کے مٹیگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل فوجی اڈے میں قائم جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے اور ایئرپورٹ پر قبضے کے لیے باغیوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار

’’الردع خاصہ دار فورس‘‘ کے اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اور ایئرپورٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت جسے گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کہا جاتا ہے،اس کے ماتحت وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔الردع فورس نے اپنے بیان میں بتایا کہ باغیوں نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قائم جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا، اس جیل میں مختلف واقعات میں ملوث 2500 قیدی سزا کاٹ رہے ہیں۔لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حملہ جیل سے داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا تھا اور فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا تاہم اب ایئرپورٹ اور اس سے متصل تمام اہم عمارتیں فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…