بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم اسلامی ملک میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باغیوں نے حملہ کردیا ٗبارہ افراد ہلاک ،متعددزخمی، شدید جھڑپیں

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر باغیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو مسافر طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طرابلس کے مٹیگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل فوجی اڈے میں قائم جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے اور ایئرپورٹ پر قبضے کے لیے باغیوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار

’’الردع خاصہ دار فورس‘‘ کے اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اور ایئرپورٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت جسے گورنمنٹ آف نیشنل اکارڈ (جی این اے) کہا جاتا ہے،اس کے ماتحت وزارت صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔الردع فورس نے اپنے بیان میں بتایا کہ باغیوں نے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں قائم جیل سے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ کیا، اس جیل میں مختلف واقعات میں ملوث 2500 قیدی سزا کاٹ رہے ہیں۔لیبیا کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ حملہ جیل سے داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو چھڑانے کے لیے کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ حملے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کو خالی کرالیا گیا تھا اور فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا تاہم اب ایئرپورٹ اور اس سے متصل تمام اہم عمارتیں فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…