اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا اگر میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں، امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم میں ایسے حملے کو روکنے کی صرف 50فیصد صلاحیت ہے، سابق اعلیٰ امریکی
فوجی عہدیدار کا اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے سابق اعلیٰ عہدیدار کمانڈر مائیکل والٹز نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر فنکشنل نہیں اور اگر شمالی کوریا میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راست نہیں، امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم میں ایسے حملے روکنے کی صرف 50فیصد صلاحیت ہے۔ شمالی کوریا کے میزائل حملے کا خطرہ ہر وقت موجود رہے گا۔ کمانڈر، والٹز کی جانب سے یہ دعویٰ شمالی کوریا کی جانب سے جزائر ہوائی پر میزائل حملے کی غلط وارننگ جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا گیا ہے۔کرنل والٹز نے کہا کہ ہوائی میں بجنے والے الارم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کے رجیم کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں شمالی کوریاکو ہر حال میں روکنا ہوگا چاہے وہ سفارتی ذریعے سے ہو یا معاشی، ہمیں شمالی کوریا کی فوج کو میزائل کی لانچ پیڈ تک جانے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔