ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بل گیٹس کا پاکستان کی مالی امداد بڑھانے کا اعلان

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی امداد معطل کرنے کے اعلان کے بعد دنیا کے امیر ترین آدمی اور آئی ٹی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وعدہ کیا ہے کہ ان کی بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایس ایس) کی وزیر سارہ افضل تارڑ کو موصول ایک خط میں بل گیٹس نے پولیو کے

خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کی تعریف کی۔اس کے علاوہ مائیکروسافٹ کے بانی نے صحت کے شعبے میں ہونے والی جدت اور خاص طور پر ماں اور بچے کی دیکھ بھال اور تولیدی صحت کو مضبوط بنانے کے عمل کو تسلیم کیا۔خط میں یہ تجویز دی گئی کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیلتھ ڈاکٹر اسد حفیظ کو وزارت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان رابطے کے لیے نامزد کیا جائے۔اس حوالے سے این ایچ ایس

کے حکام نے بتایا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی مدد میں اضافے کی توقع ہے اور نہ صرف پولیو کے خاتمے کے پروگرام بلکہ دیگر شعبہ جات کی امداد میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ بل گیٹس نے اپنے تکنیکی ٹیم کو نامزد کردیا ہے اور امید ہے کہ وہ جلد وزارت کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی اور مختلف شعبوں میں اپنی معاونت کو حتمی شکل دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک پاکستان کو 72 ارب روپے دیئے جاچکے ہیں اور توقع یہ ہے کہ مستقبل میں امداد کی اس رقم میں اضافہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…