کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے صدر نے خواتین کے شراب خریدنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روز پہلے وزیر خزانہ کی جانب سے خواتین کے شراب خریدنے پر عائدپابندی ہٹالی گئی تھی ۔سری لنکن صدر میتھلی پالا سری سینانے وزیر خزانہ کو خواتین کے شراب خریدنے پر پابندی لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ 1979کا قانون دوبارہ بحال کیا جائے ۔اِس قانون کے تحت خواتین
کسی بھی قسم کی شراب خریدنہیں سکتیں۔کنزیومر رائٹس پروٹیکشن فار نیشنل موومنٹ کی جانب سے وزیر خزانہ پر شراب کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا گیا تھا اور ساتھ ہی صدرسے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے شراب خریدنے پرپابندی عائدکی جائے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا میں60 سال میں پہلی بار یہ قانون پاس ہوا تھا کہ 18 سال سے ذیادہ عمر کی لڑکیاں اور خواتین شراب خرید سکتی تھیں۔ان کو اجازت سری لنکا کہ قانون 1955 کے تحت دی گئی تھی۔