لیما (این این آئی)جنوبی پیرو میں7 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سول ڈیفنس ایجنسی نے ایک بیان میں بتایاکہ زلزلے سے شدید نقصانات کا خدشہ ہے۔ زلزلے کے بعد چلی اور پیرو میں
سونامی کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم کچھ دیر بعداسے واپس لے لیا گیا۔سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ ابھی تک 2 ہلاکتوں اور65کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرو کے ساحلی شہر’’اکاڑی‘‘ سے 31کلو میٹر دور بحر اقیانوس میں تھا۔