واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناروے کے شہریوں کو امریکا آنے کی تجویز پذیرائی حاصل نہ کر سکی۔ اس یورپی ملک کے شہریوں نے ٹرمپ کی پیشکش کو فوری طور پر مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ناروے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر انتہائی محتاط اور نرم لہجے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا ہجرت کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ براعظم یورپ کے جزیرہ نما اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے کو دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔ناروے کی قدامت
پسند سیاسی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے مقامی سیاستدان ٹوربڑؤرن سائٹرے نے امریکی صدر کی پیشکش کے جواب میں ٹویٹ کیا کہ ناروے کی جانب سے بہت شکریہ، آپ کی پیشکش کا۔ ساؤترے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی بلدیہ کے رکن ہیں۔ناروے کے ٹیلی وڑن چینل نے امریکی صدر کی پیشکش کے جواب میں عوامی ردعمل براہ راست نشر کیا اور اوسلو کی سڑکوں پر سے گزرنے والے راہ گیروں کی رائے معلوم کی۔ عوامی رائے کے اس جائزے میں ناروے کے کسی شہری نے بھی امریکا جانے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔