منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

26جنوری سے پہلے ان تین افراد کو ڈھونڈو ورنہ۔۔ بھارتی پولیس اور خفیہ اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، یہ تین افراد کون ہیں اور ان کو دہلی میں کیوں تلاش کیا جا رہا ہے؟

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر خفیہ ایجنسیوں نے بڑے دہشت گردانہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے ایک کال انٹرسیپٹ کرنے کے بعد دہلی پولیس کو یہ ان پٹ بھیجا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق دہلی کے جامع مسجد علاقہ میں تین مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں اور یہ تینوں 26 جنوری کو کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں ہیں۔خفیہ ایجنسیوں کے مطابق تینوں مشتبہ افراد پشتو زبان میں بات چیت

کرتے ہوئے سنے گئے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں مشتبہ افغانستانی ہیں ۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ ٹریس کی گئی دہشت گردوں کی بات چیت سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پاکستان میں واقع دہشت گرد انہ کیمپوں میں ٹریننگ دی گئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو جموں کے پلوامہ سے ہدایات دی جارہی ہیں۔اس اطلاع پر اسپیشل سیکورٹی میٹنگ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم کے علاوہ تمام تحقیقاتی ایجنسیاں محتاط ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے لگاتار کام کررہی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…