نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے درالحکومت دہلی میں عالمی کتاب میلہ شروع ہوگیاجس میں میں سینکڑوں کتب فروش اور اشاعتی ادارے شریک ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی میں مطالعے کے شوقین افراد کے لیے عالمی کتاب ملیہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ رواں سال میلے کا اہتمام 14 جنوری تک ہے جس میں دنیا بھر سے سینکڑوں
کتب فروشوں اور اشاعتی ادارے شریک ہیں۔ہر سال کی طرح اس سال بھی کتاب میلے کی ایک تھیم رکھی گئی ہے جو ’ماحولیاتی تبدیلی‘ ہے جس کے اثرات ساری دنیا پر دیکھے جا رہے ہیں۔تھیم پویلین کے ناظم اور کتاب میلے کا انعقاد کرنے والے ادارے نیشنل بک ٹرسٹ میں انگریزی کے ایڈیٹر کمار وکرم نے کہا کہ کتابوں کے ذریعے ہم اپنے قارئین میں ماحولیات کے متعلق بیداری لانا چاہتے ہیں۔