بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصرمیں میڈیکل کے 1200 طلباء صفرسے فیل

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی المنصورہ یونیورسٹی کے میڈیکل کالج میں چھٹے سمسٹر کے 1200 طلباء صفر سے فیل ہوگئے ۔عرب ٹی وی کے مطابق طلباء کا کہناتھا کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے امتحانات میں سرجری کے پرچے میں شامل سوالات نصاب سے باہر سیدیے گئے تھے اور سیکڑوں طلباء نے پرچہ حل کرنے سے انکار کردیا تھا۔طلباء کی جانب سے پرچہ دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا گیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے سرجری پرچے کا دوبارہ امتحان لینے کا مطالبہ مسترد کردیاتھا۔طلباء نے نصاب سے باہر سے سوالیہ پیپر دینے

پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔طلباء کی جانب سے پرچے کے بائیکاٹ کے لیے قائم کردہ انکوائری کمیٹی کا کہناتھا کہ بارہ سول طلباء پرچہ تقسیم کیے جانے کے 35 منٹ بعد امتحانی ہال سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہوں نے مشکل سوالیہ پرچہ دینے پر کالج کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور پرچہ دوبارہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انتظامیہ نے سوالیہ پرچے پر طلباء کے اعتراضات کا جائزہ لیا جس کے بعد کہا گیا ہے کہ پرچم نصاب کے اندر اور متعلق کلاس کے معیار کے مطابق تھا۔ طلبا کی طرف سے پرچہ مشکل ہونے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…