ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

تمام ممالک اور پورے براعظم کو گالی دے کر ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانک سکتے، ٹرمپ کے گالی دینے پر افریقی ممالک مشتعل،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ) افریقی ممالک کی تنظیم نے گالی دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔واشنگٹن میں افریقین یونین کے ترجمان نے شدید صدمے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ٹرمپ حکومت نے افریقی باشندوں کو غلط سمجھا ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی افریقی ممالک سے متعلق ٹرمپ کے الفاظ کو نسل پرست اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے الفاظ صدمے کا باعث ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر

کے ترجمان روپرٹ کالویل نے کہا کہ ٹرمپ کے بیان سے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوجائیں گی، ٹرمپ نے جو کہا وہ نسل پرستی کے سوا کچھ نہیں،آپ تمام ممالک اور پورے براعظم کو گالی دے کر ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانک سکتے۔گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ نے امیگریشن سے متعلق بند کمرہ اجلاس میں براعظم افریقہ کے لیے ایک بیہودہ لفظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کیوں ان ممالک کے لوگوں کو اپنے ہاں بلارہے ہیں۔ تاہم دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے افریقہ کو گالی دینے کی تردید کرتے ہوئے کہ مجھ سے منسوب الفاظ درست نہیں، میں نے کچھ اور الفاظ استعمال کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…