منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

64فیصد امریکی عوام اداکارہ اوپرا ونفرے کو امریکی صدر دیکھنے کے خواہاں

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)2 دن قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر اداکارہ اوپرا ونفرے نے آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیا تو وہ انہیں آسانی سے شکست دے دیں گے۔تاہم ایک حالیہ امریکی سروے سے پتہ چلا ہے کہ زیادہ تر امریکی عوام 64 سالہ اوپرا ونفرے کو امریکی صدر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔سروے کے مطابق اگر آج امریکی انتخابات کرائے جائیں تو مجموعی طور پر 48 فیصد امریکی عوام

اوپرا ونفرے کو ووٹ دیں گے، جب کہ ان کے مقابلے محض 38 فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کیلیفورنیا میں ہونے والی ’گولڈن گلوب ایوارڈز‘ میں اداکارہ اوپرا ونفرے نے خواتین کے حقوق و عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف شاندار تقریر کی تھی، جس کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جانے لگیں کہ وہ آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گی۔سی این این نے اوپرا ونفرے کے قریبی دوستوں کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا تھا کہ اوپرا ونفرے آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔اوپرا ونفرے کی جانب سے صدارتی انتخابات میں سنجیدگی سے حصہ لینے کی خبر سامنے آنے کے بعد امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے رد عمل میں کہا تھا کہ وہ انتخابات میں آسانی سے اداکارہ کو شکست سے دوچار کریں گے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے اپنی خبر میں بتایا تھا کہ وائیٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپرا ونفرے کی جانب سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں 64 سالہ اداکارہ انتخابات کی دوڑ میں شامل نہیں ہوں گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مختصر بیان میں کہا کہ اگر اوپرا ونفرے نے انتخابات میں حصہ لیا تو وہ انہیں آسانی سے ہرادیں گے۔تاہم اب ایک امریکی سروے سامنے آیا ہے، جس میں عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے اوپرا ونفرے کو ووٹ دینے کی

حامی بھری ہے۔’راسموسن ‘ نے امریکی عوام سے آن لائن اور فون پر سروے کیا، جس میں 48 فیصد عوام نے اوپرا ونفرے کو ووٹ دینے کی خواہش ظاہر کی۔سروے کے مطابق صرف 38 فیصد امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ ووٹ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔سروے کے مطابق ’ڈیموکریٹک‘ پارٹی کے 76 فیصد ووٹرز نے اوپرا ونفرے کو منتخب کرنے کے لیے کہا، جب کہ 22 فیصد ’ریپبلیکن‘ ووٹرز بھی انہیں

ووٹ دینے کے لیے تیار تھے۔سروے سے پتہ چلا کہ 44 فیصد ایسے لوگ بھی اوپرا ونفرے کو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں، جن کا امریکا کی ان دونوں بڑی پارٹیوں سے تعلق نہیں، جب کہ 14 فیصد لوگ ایسے بھی تھے، جنہوں نے اگلے صدارتی ووٹ کے لیے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔سروے کے مطابق 66 فیصد ’ریپلیکن‘ ووٹرز نے دوبارہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی، انہیں 12 فیصد ’ڈیموکریٹک‘

ووٹرز بھی ایک بار پھر صدر منتخب کرنے کے لیے تیار ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات منگل 3 نومبر 2020 کو ہونے ہیں، جب کہ ان انتخابات کے لیے پارٹیاں اپنے امیدواروں کی نامزدگیوں کا ابتدائی کام 2018 کے وسط کے بعد شروع کریں گی۔یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی سے کی جا رہی تھیں کہ اوپرا ونفرے 2020 کے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار ہوں گی۔تاہم ماضی میں اداکارہ ایسی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کرچکی ہیں کہ وہ 2020 کے انتخابات کے لیے امیدوار ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…