ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ پاکستان کشیدگی ، امریکی شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے سے منع کر دیا گیا، امریکی حکومت نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو پاکستان کے سفر سے پرہیز کریں اور اگر وہاں ہوں تو خیبر پختونخوا، بلوچستان اور آزادکشمیر نہ جائیں کیونکہ ان کیلئے وہاں خطرہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں امریکی شہریوں کو پاکستان جانے کے خطرات سے آگاہ کیا کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے وہاں جانے کے فیصلے پر ازسرنو غور کریں۔

ویب سائٹ پر چھپنے والے پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا)میں دہشت گردی کی وجہ سے سفر نہ کریں۔اسی طرح پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دہشت گردی اور ممکنہ مسلح جنگ کے خطرے کے باعث سفر سے اجتناب کیا جائے ٗدہشتگرد گروہ پاکستان میں حملوں کے منصوبے بناتے رہتے ہیں ٗ دہشت گرد کسی ہلکی سی وارننگ یا پھر اس کے بھی بغیر حملے کر سکتے ہیں اور ان کا نشانہ سیاحتی مقام، مواصلاتی ذرائع، مارکیٹ ٗشاپنگ مال، سرکاری تنصیبات، ہوائی اڈے، یونیورسٹیاں، سکول، ہسپتال، عبادت گاہیں اور مقامی حکومت دفاتر ہو سکتا ہے۔ویب سائٹ پر متنبہ کیا گیا کہ گذشتہ چھ ماہ میں پاکستان میں کم از کم 40 دہشت گرد حملے ہو چکے جن میں 225 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 475کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر حملے بلوچستان، کے پی کے، اور فاٹا میں ہوئے ہیں۔ ویب سائٹ پر ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے بھی کہا گیا ہے کہ پہلے بڑے پیمانے پر ہونے والے حملے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے۔امریکی شہریوں کیلئے شائع کیے گئے پیغام میں وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات کے پیشِ نظر امریکی حکومت کے پاس اپنے شہریوں کو ہنگامی سروس پہنچانے کی صلاحیت محدود ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کے پاکستان میں سفر پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور امریکی

حکومت کے اہلکاروں کے سفارتی تنصیبات سے باہر جانے پر بھی مقامی اور سکیورٹی حالات کے پیشِ نظر، جو کہ اچانک بدل سکتے ہیں، کسی وقت بھی اضافی پابندی عائد کر دی جائے گی۔دہشت گردوں نے ماضی میں بھی امریکی سفارتکاروں اور سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے اور شواہد بتاتے ہیں کہ وہ ایسا کرتے رہیں گے۔وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر دئیے گئے پیغام میں لکھا کہ بھارت اور پاکستان کی سرحد پر دونوں طرف ایک بڑی فوج موجود ہے۔ ان افراد کے لیے جو پاکستان اور بھارت کے شہری نہیں ہیں واحد بھارت۔ پاکستان سرحدی کراسنگ صوبہ پنجاب میں واہگہ، پاکستان جبکہ اٹاری، انڈیا میں ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفر پر نکلنے سے پہلے سرحدی کراسنگ کی حالت کے متعلق معلوم کر لیں۔ انڈیا داخل ہونے کیلئے انڈین ویزہ چاہیے اور سرحد پر ویزہ کی کوئی سہولت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…