جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

روشن خیال سعودی عرب ، اب کریم اور اوبر ٹیکسیاں خواتین ڈرائیورز چلائیں گی

datetime 11  جنوری‬‮  2018 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی عالمی کمپنیوں کریم اور اوبر نے سعودی عرب میں خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا آغاز کردیا،دونوں کمپنیوں نے خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کے پروگرام کا آغاز سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد کیا۔خیال رہے کہ سعودی حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی۔حکومتی منصوبے کے تحت جون 2018 تک خواتین کو

ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیے جائیں گے، جس کے بعد وہ گاڑیاں چلا سکیں گی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی خبر میں بتایا کہ خواتین کو گاڑیاں چلانے کی اجازت ملنے کے بعد اوبر اور کریم نے عورت ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے مختلف شہروں میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردیا۔کریم نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض، جدہ اور الخوبر میں خواتین ڈرائیورز کی بھرتی کے لیے 90 منٹ کے ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا، جس دوران سیکڑوں خواتین کو سرٹیفائڈ کرلیا گیا۔ان سیشنز کے دوران ان خواتین کی ڈرائیونگ کے لیے تصدیق کی گئی، جن خواتین کے پاس پہلے ہی ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔ان خواتین نے بیرون ممالک میں رہائش کے دوران ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر رکھے تھے۔سعودی عرب میں کریم کی چیف پرائیویسی آفیسر عبداللہ الیاس کے مطابق انہیں ہزاروں خواتین پہلے ہی ڈرائیونگ کے لیے درخواست دے چکی ہیں۔عبداللہ الیاس کے مطابق ان کی کمپنی جون 2018 تک 10 ہزار خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ادھر سعودی عرب میں اوبر کے جنرل مینیجر زید ہریس کے مطابق ان کی کمپنی نے بھی خواتین کو بھرتی کرنے کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں سیشنز کا انعقاد کیا۔زید ہریس کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی بھی خواتین ڈرائیورز کو بھرتی کرے گی، تاکہ خواتین صارفین کو محفوظ اور آرامدہ سفر کی سہولیات پہنچائی جاسکیں۔

دونوں کمپنیوں کے مطابق ان کے خواتین صارفین کی تعداد مردوں کے مقابلے کہیں زیادہ ہے، جب کہ دونوں کمپنیوں کے پاس اس وقت صرف مرد ڈرائیورز خدمات سر انجام دے رہیں ہیں۔اوبر اور کریم کے مطابق ان کے زیادہ تر مرد ڈرائیورز کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے، جو اپنی گاڑیوں کے ذریعے اپنی مالی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت سعودی عرب کی 80 فیصد خواتین اپنی سفری سہولیات کے لیے امریکی کمپنیاوبر جب کہ 70 فیصد خواتین دبئی کی کمپنی کریم کی سروس استعمال کرتی ہیں۔کریم اس وقت سعودی عرب، مشرق وسطی و افریقی ممالک اور پاکستان ممالک سمیت دنیا کے 13 ممالک میں کام کر رہی ہے۔جب کہ اوبر بھی سعودی عرب، پاکستان، مشرقی و افریقی ممالک سمیت یورپ و امریکی ممالک میں بھی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…