بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’بھارتی سیاستدانوں کے بعد پیش ہیں سینئر بھارتی صحافی‘‘ لندن کے ہوٹل سے چاندی کے چمچے چراتے پورا گروپ پکڑا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آتے ہی بھارتی شرم سے گڑھ کر رہ گئے

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کے ساتھ لندن کے دورے پر گئے صحافیوں نے بھارت کی عزت خاک میں ملادی اور کھانے کے دوران ہوٹل کے چاندی کے چمچے چرانے کی ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔

آؤٹ لک کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی اِن دنوں لندن کے دورے پر ہیں، اس موقع پر ان کے ساتھ گئے ہوئے ایک بنگالی اخبار کے رپورٹر نے کانفرنس ہال میں کھانے کے دوران میز پر سے ایک چمچ اٹھایا اور اپنی جیب میں منتقل کردیا۔اس حرکت سے دیگر صحافی بھی ‘متاثر ہوئے اور انہوں نے بھی چاندی کے چمچ اٹھا کر اپنی اپنی گود میں موجود بیگوں اور پرس میں رکھ لیے۔لیکن ان صحافیوں کو شاید یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی چوری ہوٹل میں لگے خفیہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہورہی ہے۔جب ہوٹل کے سیکیورٹی عملے نے اس واقعے کی نشاندہی کی تو زیادہ تر صحافیوں نے چاندی کے برتن واپس کردیئے لیکن ایک صحافی نے یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ انہوں نے ایسی کوئی حرکت کی ہے، حالانکہ کیمرے میں ان کا یہ ‘کارنامہ’ بخوبی ریکارڈ ہوچکا تھا۔ہوٹل انتظامیہ نے بھارتی صحافیوں سے چمچے برآمد کرکے 50 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا۔رپورٹ کے مطابق ممتا بینرجی کے ساتھ دورہ لندن پر گئے ہوئے تمام صحافی ‘سینئر ایڈیٹرز تھے، جنہیں ان کے اداروں نے وزیراعلیٰ بنگال کے اس اہم دورے کے سلسلے میں لندن بھیجا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…