بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ کے آئندہ مدت کیلئے صدر کیلئے ایسا نام سامنے آگیا کہ جان کرٹرمپ بھی خوشی سے نہال، کیا اعلان کر دیا

datetime 10  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)معروف امریکی اداکارہ اور ٹی وی میزبان اوپرا ونفری نے 2020میں امریکا کا صدارتی انتخاب لڑنے پر غور شروع کردیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ ونفری2020ء میں امریکا کے صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوں گی اور وہ اس سلسلے میں حتمی فیصلے کے اعلان پر غور کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق گولڈن گلوب ایوارڈز کے

دوران ونفری نے سیسل لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ قبول کیا اور اس دوران انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ صدارتی انتخاب میں امیدوار ہوسکتی ہیں۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق2020ء میں اوپرا ونفری ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار نامزد ہوسکتی ہیں۔دریں اثناامریکی ٹاک شوز کی ملکہ سمجھی جانے والی اوپرا ونفری کے آئندہ صدارتی مہم میں حصہ لینے کی خبروں پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوپرا کے ساتھ مقابلہ دلچسپ ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اوپرا ونفری کو وائٹ ہاؤس میں کھانے کی دعوت دینے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔امریکی صدر نے سینیٹررز سے امیگریشن کے معاملے پر ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہاں میں اوپرا کو شکست دوں گا۔صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی اوپرا ونفری کی گولڈن گلوب ایوارڈز میں کی جانے والی تقریر کی تعریف کی۔صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ’ونفری کے خلاف مہم میں بہت مزا آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان کا آخری شو کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے ان کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کا خاندان تھا۔میں اوپرا کو پسند کرتا ہوں مگر میرا خیال نہیں کہ وہ اس دوڑ میں شامل ہونے جا رہی ہیں۔ میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں۔خیال رہے کہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب میں معروف امریکی اداکارہ اوپرا ونفری کی آئندہ صدارتی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کی بات چلی اور اس موقع پر تقریب کے دوران ان کی

تقریر کے مواد اور انداز نے بھی اس قسم کی اطلاعات کو تقویت پہنچائی۔اوپرا ونفری ایک عرصے تک امریکہ میں ٹاک شوز کی ملکہ رہیں اور انھوں نے فلم سازی کے ساتھ اداکاری بھی کی اور اب وہ ایک کیبل ٹی وی چینل چلاتی ہیں۔انہیں دنیا کی سب سے زیادہ با اثر خواتین میں شمار کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…