پیر‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2025 

دوست ہو تو ایسا!بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے بعد چین اب پاکستان کو کس بڑی مصیبت سے چھٹکارا دلائیگا،جان کر آپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا

datetime 7  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی ) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون سی پیک کا ایک اہم جزو ہے،چین کے پاس صنعتی پارکس اور اقتصادی زونز کا وسیع تجربہ ہے،چین کی حمایت سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا سکیں گے، اس سے پا کستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوںگے ۔ چائنہ رریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین اور پاکستان

کے درمیان سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے عالمی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں اور دونوں ملکوں کی دوستی کی جڑیں تاریخی اعتبار سے بے حد گہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی وقت کے ساتھ مزید فروغ پاتی رہی ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی چین پاک دوستانہ تعلقات ایک مثال ہیں۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی احترام ، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر فروغ پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور دونوں ملکوں کی اعلی قیادت کے وژن کا عکاس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ میں سی پیک کے آغاز کے بعد مسلسل مثبت پیش رفت ہوئی ہے ، سی پیک منصوبہ جات کی بدولت پاکستان میں توانائی کے بحران پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، گوادر بندرگاہ فعال ہو چکی ہے جبکہ بنیادی تنصیبات کے دیگر منصوبوں پر بھی کام بھر پور انداز سے جاری ہے۔مسعود خالد نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان صنعتی تعاون سی پیک کا ایک اہم جزو ہے جس کے تحت دونوں ملک پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زونز کی

تعمیر کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے پاس صنعتی پارکس اور اقتصادی زونز کا وسیع تجربہ ہے اور پاکستان امید کرتا ہے کہ چین کی حمایت سے پاکستان کے منتخب علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا سکیں گے جس سے پاکستان کی معیشت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔مسعود خالد نے کہا کہ پاکستان سی پیک کی کامیاب تکمیل کے لیے پر عزم ہے اور حکومت پاکستان نے سی پیک کے منصوبہ جات پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سی پیک کی بدولت چین اور پاکستان کی معاشی ترقی ممکن ہو سکے گی جس سے دونوں ممالک کے عوام کے لیے ثمرات حاصل کیے جا سکیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…