ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز جو 10 نومبر سےاپنے بیٹے کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پر ہیں آج ان کی طبعیت بگڑ گئی ہے جس کے باعث انہیں تشویشناک حالت میں کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم سے گرفتار ہونے والے متعدد شہزادوں میں ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال بھی شامل تھے ۔بیٹے
کی گرفتاری کے باعث ارب پتی شہزادے ولید بن طلال کے والد طلال بن عبد العزیز نے بیٹے کی رہائی کے لیے 10 نومبرسے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی تھی ۔ اطلاعات کے مطابق آج انکی حالت بھوک ہڑتال کے باعث بگڑ گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر کنگ فہد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت تویشناک ہے ۔واضح رہے کہ 86سالہ طلال بن عبد العزیزموجودہ سعودی باشادہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے سوتیلےبھائی ہیں۔