واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے طاقت ور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ کرلیا جسے مریخ پر بھیجا جائے گا۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اس طاقتور ترین راکٹ کا تجربہ گزشتہ ماہ کیا جانا تھا تاہم کمپنی کے سربراہ ایلون موسک نے اعلان کیا تھا کہ اب اس راکٹ کا تجربہ سال نو کے موقع پر کیا جائیگالیکن ایلون موسک نے اپنے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے
ہوئے فیلکن ہیوی کا تجربہ کرلیا۔ انہوں نے فیلکن ہیوی راکٹ کے تجربے کی ویڈیو ٹوئٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے چھوڑی گئی نامعلوم چیز ،ان کے اس کیپشن سے کچھ لوگ ڈر بھی گئے۔تاہم بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ یہ ٹیسلا کے طاقتور ترین میزائل فیلکن ہیوی کا تجربہ تھا جسے ریاست کیلیفورنیا میں آزمایا گیا تھا ۔فیلکن ہیوی نائن بوسٹر راکٹ میزائل کی خاص بات یہ ہے کہ اسے بار بار استعمال بھی کیا جاسکے گا جبکہ یہ اپنے ساتھ ہر طرح کی وزنی چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایلون موسک نے راکٹ کی تصاویر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جب کہ ساتھ ہی اپنی اس کار کی تصویر بھی شیئر کی، جسے اسی راکٹ کے ذریعے مریخ پر لے جایا جائے گا۔ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اوراسپیس ایکس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے طاقت ور ترین راکٹ فیلکن ہیوی کا کامیاب تجربہ کرلیا جسے مریخ پر بھیجا جائے گا۔ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے اس طاقتور ترین راکٹ کا تجربہ گزشتہ ماہ کیا جانا تھا تاہم کمپنی کے سربراہ ایلون موسک نے اعلان کیا تھا کہ اب اس راکٹ کا تجربہ سال نو کے موقع پر کیا جائیگالیکن ایلون موسک نے اپنے پروگرام میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے فیلکن ہیوی کا تجربہ کرلیا۔ یہ راکٹ اپنے ساتھ ہر طرح کی وزنی چیزیں بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔