نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔ 62 سالہ شہزاہ بدعنونی کے الزام میں زیر حراست ہے۔امریکی اخبار کے مطابق شہزادہ طلال کے قریبی دوستوں نے سعودی حکام کے مطالبے کے بارے میں بتایا۔ اخبار کے مطابق شہزادہ طلال رہائی کے بدلے بڑی قیمت ادا کرنے کوتیار بھی ہیں، شہزادے کو ریاض
کے شاہی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔62 سالہ شہزادہ طلال دنیا کے 57 ویں امیر ترین آدمی ہیں، امریکی جریدے فورنر نے ان کی دولت کا تخمینہ 18 ارب ڈالر لگایا ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کرپشن کے خلاف مہم میں گزشتہ ماہ 62 سالہ شہزادہ طلال سمیت کئی اہم شخصیات کو گرفتار کیا تھا۔ سعودی حکام نے گرفتار شہزادے ولید بن طلال کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر 6 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔