ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

70کروڑ ڈالر، امداد چاہئے تو پہلے یہ کام کرنا ہو گا امریکہ نے پاکستان پر کڑی شرائط عائد کر دیں

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی کانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی جبکہ این ڈی اے اے نے امریکی محکمہ دفاع پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ کرے، ایکٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ 35 کروڑ ڈالر

کی محدود رقم اس وقت جاری کرے گی جب دفاعی سیکریٹری کانگریس کمیٹی کو تصدیق کریں کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف مناسب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ کے پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے بھی فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق امریکی کانگریس نے افغانستان میں امریکی آپریشن کی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) کے تحت 70 کروڑ ڈالر دینے کی منظوری دے دی ۔ یہ اجازت کانگریس کی جانب سے جاری کردہ نیشنل ڈیفنس اتھارائیزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) 2018 کے تحت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے وزیر دفاع کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ جس میں پاکستان کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے، کے بعد مذکورہ ایکٹ میں نظر ثانی شدہ متن کے مطابق 70 کروڑ ڈالر میں سے 35 کروڑ ڈالر سی ایس ایف کے تحت دینے کی منظوری دی گئی۔اس حوالے سے این ڈی اے اے نے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ پاکستان پر نظر رکھی جائے کہ وہ اس امداد سے دہشت گرد گروپوں کی مدد نہ کرے۔ایکٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ 35 کروڑ ڈالر کی محدود رقم اس وقت جاری کرے گی جب دفاعی سیکریٹری کانگریس کمیٹی کو تصدیق کریں

کہ پاکستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں، حقانی نیٹ ورک اور لشکرطیبہ کے خلاف مناسب کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ کے پاکستان میں موجود محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے بھی فوجی آپریشن میں مصروف ہے۔وزیر دفاع کی جانب سے موصول ہونے والے سرٹیفکیٹ میں اس بات کا بھی اقرار کیا جائے گا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد پر عسکریت پسندوں

کی کارروائیوں کو محدود کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ رابطے برقرار رکھے ہوئے ہے اور ساتھ ہی پاکستان کو حقانی نیٹ ورک اور لشکر طیبہ کے سینئر رہنماں اور کارکنان کو گرفتار کرنے اور سزائیں دینے کے لیے اپنی کوششیں دکھانی ہوں گی۔واضح رہے کہ گذشتہ دو سالوں میں امریکا کے 2 سیکریٹری دفاع آشٹن کارٹر اور جیمز میٹس نے پاکستان کے حوالے سے کسی قسم کی تصدیقی

سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو فنڈز جاری کرنے سے روک دیا تھا۔مذکورہ ایکٹ میں مسیحی، ہندو، قادیانیوں، بلوچ، سندھی، ہزارہ و دیگر مذہبی و سیاسی گروپ کو مبینہ طور پر پیش آنے والی پریشانیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…