منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ڈونلڈ ٹرمپ کو کب عہدہ صدارت سے ہٹایا جا رہا ہے‘‘ 100فیصد درست پیشگوئی کرنیوالے امریکی پروفیسر نے امریکی صدر کے اقتدار کے خاتمے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر جہاں دنیا ساری کیلئے غیر متوقع تھا وہیں امریکی بھی اس بات کی توقع نہیں کر رہے تھے مگر ایسے میں ایک ایسا شخص بھی تھا جسے سو فیصد یقین تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر بن جائیں گے ۔ یہ شخص پروفیسر ایلن لشمن تھا جس کی اب تک کی تمام پیشگوئیاں 100فیصد درست ثابت ہوئیں۔ مگر اب پروفیسر ایلن لشمن

نے ایک اور پیشگوئی کر دی ہے جس نے ٹرمپ کیلئے پریشانی پیدا کر دی ہے۔ پروفیسر ایلن لشمن نے اس بات پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے سال مارچ کے مہینے میں امریکی صدر اپنے عہدے سے ہاتھ دھوچکے ہوں گے۔واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے۔ ان پر الزامات ہیں کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے لئے انہوں نے روس سے مدد حاصل کی۔ پیر کے روز سپیشل انویسٹی گیٹر رابرٹ میولر کی جانب سے صدر ٹرمپ کے سابقہ کمپین منیجر پال مینفرٹ اور ان کے کاروباری ساتھی رچرڈ گیٹس پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے امریکی انتخابات جیتنے کے لئے روس نے انہیں کسی طرح کی مدد فراہم کی۔ ان کی اس تردید کے باوجود ان کے دو قریبی ترین ساتھیوں پر فردجرم عائد ہوگئی ہے، جس کے بعد یہ بات خارج از امکان نہیں رہی کہ آنے والے چند مہینوں میں ہم امریکی صدر کا مواخذہ ہوتا دیکھ رہے ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…