بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

دیوالی کے موقع پربھارت کا تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے دینے کا اعلان

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج نے لکھا کہ دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر انڈیا تمام زیر

التواء کیسز میں طبی ویزے جارے گا’۔اپنی ٹوئٹ میں سشما نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک پاکستانی شہری کی درخواست پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں انڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کو کہا تھا، جنہوں نے نئی دہلی میں اپنے والد کے جگر ٹرانسپلانٹ کے موقع پر ویزے کے اجراء کی درخواست کی تھی۔رواں برس 14 اگست کو بھی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آزادی کے 70 ویں سال کی خوشی میں منہ کے کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔اس سے قبل جولائی میں ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…